بونیر میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

Dead Body

Dead Body

بونیر (جیوڈیسک) المکی پہاڑی میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بونیر میں المکی پہاڑی پر نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے اہلکاروں کی شناخت دین محمد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔