بونیر (جیوڈیسک) پلواڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد گھر کو آگ لگادی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ بونیر کے علاقے پلواڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے مہابر نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد گھر کو آگ لگادی۔
جس سے گھر میں موجود مہابر، اس کی بیوی، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے اس المناک واقعےکی رپورٹ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔