کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کے رویے کے خلاف اپنے دفتر کو تالہ لگا دیا اور سٹاف کو بھی کام سے روک دیا۔ بیورو کریسی کے رویے کے خلاف بلوچستان کے وزراء نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی پہلے تو چیف سیکرٹری کے رویے کا شکوہ کیا اور بات نہ بنی تو ان کے منفی رویے پر سول سیکرٹریٹ میں قائم اپنے دفتر کو تالا لگا دیا اور سٹاف کو ہدایت کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی وطن واپسی تک کوئی کام نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزراء بیورو کریسی کے سامنے بے بس ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان تمام تر صورتحال سے بے خبر ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں۔