بورے والا میں تیز رفتارمسافر وین ٹرک سے جا ٹکرائی، 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Burewala

Burewala

وہاڑید (جیوڈیسک) بورے والا میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں ملتان روڈ پر چک 519 ای بی کے قریب وہاڑی جانے والی تیز رفتار مسافر وین اوور ٹیک کرتے ہوئے لکڑیوں سے لدے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے مسافر وین سے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، پولیس نے بھاری مشینری کے ذریعے مسافر وین کو سڑک سے ہٹا کر ملتان روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔