بورے والا (جیوڈیسک) مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے شوہر عبدالرحمان کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کو چیک اپ کیلئے ہسپتال لے کر گیا جہاں رش کا بہانہ بنا کر عملے نے مریضہ کو اپنے پاس بٹھائے رکھا۔
آؤٹ ڈور کا وقت ختم ہونے پر مقبول اور رمضان نامی شخص اور دیگر اسے چیک اپ کے بہانے ایک کمرے میں لے گئے اور نشہ آور انجکشن لگا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ نے ہسپتال کا دورہ کیا اور عملے کے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔