بورے والا: مکان کی چھت گرنے سے دو بہنیں جاں بحق

Roof Collapse

Roof Collapse

بورے والا (جیوڈیسک) مجاہد کالونی کے علاقہ تاج پارک میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کی دو کم سن بچیاں جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور خمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ دو خواتین اور ایک بوڑھے شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔