سرینگر (جیوڈیسک) برہان وانی شہید کے والدین کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کیونکہ اس نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان قربان کی۔
انھیں اپنے بیٹے کی ہلاکت کا کوئی غم نہیں ہے۔ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اگر برہان غلط ہوتا تو عوام اس کی حمایت میں سڑکوں پر نہ نکلتے۔ برہان وانی کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے جس مقصد کے لیے اپنی جان دی، اس کے لیے ہر کوئی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتا ہے۔ میرا بیٹا شہید ہوا تو میں بہت خوش ہوں۔
برہان وانی شہید کی والدہ میمونہ وانی کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھیں بیٹے کی ہلاکت کا دکھ تو ہے لیکن میرے بیٹے نے کشمیر کی آزادی کے لیے قدم اٹھایا۔ ہم نے بیٹا کھو دیا، لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ ہمیں اس پر پورا بھروسہ ہے۔ میرا بیٹا مجھے کہتا تھا کہ ماں دعا کرو کے تمہارا بیٹا مجاد بنے۔