برکی شاہدرہ : خواتین نے زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا

Tablets

Tablets

لاہور (جیوڈیسک) برکی اور شاہدرہ میں 2 خواتین نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ عشرت بی بی کا خاوند ہیروئن کے نشہ کا عادی تھا جسکی وجہ سے دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ چند روز قبل عشرت خاوند سے ناراض ہوکر والدین کے گھر قصور چلی گئی، رشتہ داروں نے میاں بیوی کے مابین صلح کرادی جس کے بعد عشرت واپس خاوند کے گھر آگئی۔

گزشتہ روز اسکا خاوند نشہ کی حالت میں تھا، دونوں میں پھر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد عشرت نے کمرہ بند کرکے چوہے مار گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر لواحقین اسے ہسپتال لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ شاہدرہ لاجپت روڈ گلزار کالونی کا رہائشی محمد طاہر عرصہ سے روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے، اس کی 35سالہ بیوی نازیہ نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے شوہر کو اطلاع کر دی گئی ہے جس کے آنے پر ہی حقائق سامنے آئیں گے۔