ینگون (جیوڈیسک) برما میں انسانیت سوز مظالم کی داستان کی رقم کی گئی، مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی مسلمانوں کو قبروں میں زندہ دفن کیا گیا۔
قتل عام میں سیکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں دفن افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے 28 بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیرو کاروں نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں پر تشدد کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔