گوجرانوالہ: برما کے مسلمانوں کا قتل عام مسلم امہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، انسانیت سوز مظالم کے خلاف عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے ، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی نے ہفتہ وار محفل ذکر سے خطاب کے دوران کیا ، ان کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
لیکن اقوام متحدہ سمیت مسلم حکمران اور میڈیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ، دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی امت مسلمہ پر سخت وقت آتا ہے تو کوئی بھی ان کی مدد کونہیں پہنچتا ، صاحبزادہ رفیق احمد مجددی نے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں ببھی خاص طور پر جب مسلمانوں پر مظالم ہوتے ہیں تو دنیا بھرکے لوگ اور مسلم حکمران گونگے بہرے ہو جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور او آئی سی کا اجلاس بلاتے ہوئے عالمی برادری میں اس مسئلہ کو اٹھائیں تاکہ آخرت میں اللہ او ر اسکے رسول کے حضور سر خرو ہو سکیں۔
اس موقع پرمحمد سعید احمد صدیقی ممبر ضلعی امن کمیٹی،محمد اکرم چوہان ایڈووکیٹ ، علامہ محمد بشارت علی مجددی ، علامہ مفتی تنویر حسین مجددی ، علامہ محمد یٰسین مجددی، رانا زاہد مجددی، علامہ اشفاق احمد مجددی و اراکین ادارہ ان کے ہمراہ تھے ،جبکہ اس محفل ذکر میں اہل علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔