برما میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: عبدالرحمن عزیز

Jhang

Jhang

جھنگ: جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ترجمان عبدالرحمن عزیز نے کہا ہے کہ برما میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بچوں اورخواتین کے جسموں کے اعضاء کاٹ کر جوبے حرمتی کی جا رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

اس وقت تمام امت مسلمہ کا فرض بنتا ہے کہ اپنے نہتے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے پہنچیں صرف ترک ہی نہیں تمام مسلمان ممالک کے حکمران اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنا ردِ عمل دیتے ہو کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دنیا میں انسانیت نا م کی کوئی چیز نہیں جس طرح مغرب انسانیت کی دعویداری کے نا م پر دعوے کر کے تھکتا نہیں لیکن برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مغرب کی خاموشی اور بے حسی اس بات کی بڑی وضاحت ہو گئی ہے کہ یورپ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں سے شدید نفرت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں مسلمان حکمرانوں کو اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا۔