راولپنڈی : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی سنجیدہ مسئلے پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
خطاب کرتے ہوئے صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی کا کہنا تھا کہ ملک اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کا واویلا مچانے والی تنظیمیں برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں جب کہ اس سنگین معاملے پر عالم اسلام کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے۔
شہیرسیالو ی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روکنے کیلئے برما اور اس کے حمایتی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرے جب کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور اسلامی اتحادی فوج اپنا کردار ادا کریں۔