برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کاؤنسلر معطل

Burqa Clad Female

Burqa Clad Female

لندن (جیوڈیسک) برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کاؤنسلر کرس Joannides کو معطل کر دیا گیا ہے، وہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرس Joannides نارتھ لندن کے علاقے انفیلڈسے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے برقعہ پوش خاتون اور بچی کی تصویر کو سماجی ویب سائٹ پرشیئر کرتے ہوئے بچی کو قریب پڑے گاربیج کے تھیلے سے تشبیہ دی تھی۔

ٹوری پارٹی نے انہیں بارہ ماہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے اور مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں باروسے ٹکٹ نہ دینے کااعلان کیا ہے۔ کنزریٹوپارٹی کے منتخب کونسلر کی جانب سے ایسے بیان پر مسلم کمیونٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔