برونڈی میں شدید بارشیں، پہاڑی تودے گرنے سے 18 افراد ہلاک

Mountain Landslides

Mountain Landslides

بوجمبورا (جیوڈیسک) برونڈی میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بوجمبورا ضلع دارالحکومت سے تقریباً 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ قدرتی آفت میں رجنوں مکانات تباہ جبکہ فصلیں بہہ چکی ہیں۔

امدادی ٹیمیں اتوار کی رات گئے تودے گرنے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے علاقے میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔