بورے والا (جیوڈیسک) بورے والا کی تحصیل اسپتال میں چیک اپ کے لیے آنے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شوہر کی شکایت پر اسپتال کے 5 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بورے والا کی تحصیل اسپتال میں خاتون چیک اپ کرانے گئی تھی۔
اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ او پی ڈی کا وقت ختم ہوچکا تھا اور اس کی اہلیہ کو اسپتال کے دو ملازمین نے نشہ آور انجیکشن لگا کر، 3 ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ اسپتال کے 2 ملازمین اور ان کے 3 ساتھیوں کے خلاف درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔