کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ہائی وے پر مسافر بس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے فی کس دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی ٰسندھ سید قائم علی شاہ نے حادثے پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔