کروڑ لعل عیسن ( خبر نگار) بس عملہ کی پیراویٹنری کالج کے طلباء سے بدتمیزی اور تھپڑ رسید کرنے کے خلاف طلباء نے لیہ پھاٹک روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔
پراویٹنری کے ٹیچر ڈاکٹر یاسر اور ایس ایچ او کروڑ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کاروائی کی یقین دہانی کروائی اور دو گھنٹے بعد روڈ کھول دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پیراویٹنری کالج کے طلباء جانباز خان ، محمد نعمان اور ابو ذر نے دو روز قبل رانا جہانزیب کمپنی کی بس پر سفر کیا۔
بس میں رش کے باعث انہیں چھت پر بٹھا دیا گیا۔ اور یونیورسٹی کارڈ دھانے کے باوجود کرایا آدھا لینے کی بجائے پورالیا اور اس دوران طالب علم ابو ذر کو تھپڑ مار دیا جس پر گزشتہ روز پیراویٹنری کے طالبعلموں نے لیہ ریلوے پھاٹک روڈ مکمل بند کر دیا۔ بعد ازاں دو گھنٹے کے احتجاج کے بعد ایس ایچ او کروڑ اور پیرا ویٹنری کے ٹیچر کے پہنچنے پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔