کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بس اسٹینڈ کروڑ دو ماہ سے ٹھیکیدار کام ادھورہ چھوڑ کر غائب۔ تعمیراتی ملبہ پڑا ہونے کے باعث گاڑیاں کھڑی کرنے میں شدید دشواری۔ بڑی بسیں اور ویگنیں دکانوں کے آگے کھڑی کر دی جاتیں ہیں جس کے باعث دکانداروں کو کاروباری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بس اسٹینڈ کے ٹرمینل مکمل نہ ہونے اور چھتیں ڈالنے کے باعث گرمیوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے کا مسئلہ جس سے سواریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہو گا۔ تفصیل کے مطابق فتح پور بس اسٹینڈ اور کروڑ بس اسٹینڈ کا ٹینڈر ایک ہی تاریخ لگایا گیا تھا لیکن فتح پور بس اسٹینڈ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جبکہ ٹھیکیدار کروڑ بس اسٹینڈ کے پلر کڑے کر کے گزشتہ 2 ماہ سے غائب ہو چکا ہے۔ سابق صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، بس اسٹینڈ کے دکانداروں محمد جنید طارق ، محمد طارق ، مستری فدا حسین ، الیکٹریشن شہباز ، نور حسن ، میاں عبدالرحمن و دیگر نے مطالبہ کیا کہ بس اسٹینڈ کا کام فی الفور مکمل کیا جائے تا کہ آمدہ گرمیوں کے باعث فائدہ ہو سکے۔