بس اڈے کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے بڑھتی ہوئی آبادی تناسب سے ٹریفک میں رکاوٹیں دور کرنا ہونگی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بس اڈے کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے بڑھتی ہوئی آبادی تناسب سے ٹریفک میں رکاوٹیں دور کرنا ہونگی مگر حکمت عملی سے 6 مارچ سے تمام بھاری گاڑیاں سبی میلہ کے پیش نظر نئے بس اڈہ پر منتقل کردی جائیں گی ان خیالات کاا ظہار میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی دائود رند نے اپنے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین میر شہداد خان مری، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی، صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک ساجد خان بنگلزئی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے حاجی دائود رند نے کہا کہ وقت کے تقاضے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہ بات لازم ہوگئی ہے کہ گاڑیوں کو نئے بس اڈہ پر منتقل کرایا جائے اس کیلئے ہمیں کمشنر صاحب کی ہدایت کو بھی عملی جامہ پہنانا ہے انہوں نے کہا کہ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں بھی اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

دوسری جانب الہٰ آباد روڈ پرواقع بس اڈہ کیوجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ہمیں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو مسائل سے دوچار ہونے سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ جسطرح آبادی کے بڑھنے سے نئی نئی آبادیاں آباد ہوتی ہیں وہیں عوام کو مسائل سے دو چار ہونے سے بچانے کیلئے بھی حکمت عملی بنانا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ کڑک روڈ پر واقع نئے تعمیر شدہ بس اڈہ میں پانی کی سہولت موجود ہے لیٹرین بنی ہوئی ہیں اور مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ بھی دستیاب ہے سہولیات کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا اس موقع پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے حاجی دائود رند نے کہا کہ میلے کے دوران ہمیںآپکے تعاون کی ضرورت ہے اور اس وقت ہمیں کمشنر صاحب کے حکم کی تعمیل بھی کرنا ہے اس پر ملک ساجد بنگلزئی نے کہا کہ بڑی گاڑیاں بھجوانے پر ہم متفق ہیں اور تعاون کرینگے۔