بس اور ٹینکر تصادم میں جاں بحق 25 میتوں کی شناخت ہو گئی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر مسافر بس اور آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق 67 میتوں میں سے 25 کی شناخت ہو گئی،

13 میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کراچی سے شکار پور جانے والی مسافر بس نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

سانحے میں تمام مسافر جھلس گئے جن کی شناخت بھی ممکن نہ رہی ۔ میتوں کو ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

جہاں گزشتہ روز ڈی این اے کے نتائج آنے کے بعد 25 میتوں کی شناخت ہوگئی جن میں سے 13 لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے تاحال 36 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔