بش کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار، بیٹی کا عاشق نکلا

Jorge Bush

Jorge Bush

واشنگٹن (جیوڈیسک) سابق امریکی صدر جارج بش کو دھمکی دینے والا ان کی بیٹی کا عاشق نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ بنجمین اسمتھ کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن سے گرفتار کیا گیا۔ رائفل، چھری اور پٹرول سے لیس طلاق یافتہ بنجمن اسمتھ سابق صدر کو راستے سے ہٹا کران کی سب سے بڑی بیٹی باربرابش سے تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔

امریکی قانون کے مطابق سابق یا موجودہ صدر کو دھمکی دینا جرم ہے۔ گھر سے ملنے والے ایک تحریری پیغام پر ملزم کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر موبائل فون ٹریکنگ کے ذریعے اسمتھ کا پتا چلایا گیا اوراسے گرفتار کر لیا گیا۔