کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا ضلع کورنگی کے تمام تجارتی مراکز کے اطراف تجاوزات اور رکاوٹوں کے کاتمے کے ساتھ بلدیاتی انتظامات مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ عوامی آمد و رفت میں حائل رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے تجارتی مراکز کے اطراف خوبصورت ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کورنگی زوزن کے مختلف علاقوں کے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجر نمائندوں نے تجارتی مراکز کے اطراف حائل مسائل سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو آگاہ کیا۔
تاجر برادری نے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی اور چیئر مین سید نیئر رضا کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے تاجر نمائندوں کو یقین دلا یا کہ تجارتی مراکز کے اطراف ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی وہ تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور تجاوزات و رکاوٹوں کے قیام کی روک تھام میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں چیئر مین نیئر رضا نے کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی علاقائی ترقی اور مسائل کاخاتمہ ممکن بنا یا اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔