پہلے کاروباری ہفتے کے دوران کراچی سٹاک میں تیزی

krachi

krachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی عام انتخابات کے بعد پہلے کاروباری ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ بیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کا آغاز انیس ہزار نو سو سولہ پوائنٹس پر ہوا،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا،کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھ سو اکیس پوائنٹس اضافے سے بیس ہزار پانچ سو سینتیس پر بند ہوا،اوسط کاروباری حجم سڑسٹھ فیصد بڑھ کر تینتیس کروڑ نوے لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔