تاجر تنظیموں نے سیلاب زدگان کیلئے 16 لاکھ سے زائد جمع کرلیے

Flood Victims

Flood Victims

راولپنڈی (جیوڈیسک) سیلاب متاثرین کے لیے تنظیم برائے بہبود مریضاں کے زیر اہتمام لگائے گئے امدادی کیمپ میں راولپنڈی کی تمام تاجر تنظیموں کی کوششوں سے 16 لاکھ 86 ہزار 640 روپے جمع اور ڈیڑھ ٹرک امدادی سامان بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے جو شوریٰ کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جائے ۔ یہ بات تنظیم برائے بہبود مریضاں کے صدر شرجیل میر نے فوارہ چوک راجہ بازار میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران موتی بازار کے صدر چوہدری اقبال احمد، حاجی صالحین اور دیگر بھی موجو د تھے۔ پریس کانفرنس میں شرجیل میر نے 20 رکنی مجلس شوریٰ کا اعلان بھی کیا جس کے چیئرمین شیخ سلیم صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ ہیں، دیگر ممبران میں چوہدری اقبال احمد سابق نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس، طاہر تاج بھٹی، غلام قادر میر، ہارون شاہ، یاسر بٹ، حاجی اکرم، یاسر مغل، شیخ اعجازاکرم، کمال پاشا، شیخ فہیم، حاجی ارشد، شیخ اورنگزیب، خواجہ مقصود، شیخ آصف، افتخار، شیخ عامر اسحاق، ملک افضل، معظم مغل، نعیم سیٹھی اور علی شفقت شامل ہیں۔