کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتہ روپے کیلئے بدترین ثابت ہوا، ڈالر کی قدر میں ساٹھ پیسے جبکہ کویتی دینار میں تین روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو پانچ روپے اٹھاون پیسے رہی۔
یورو تین روپے ستائیس پیسے اضافے سے ایک سو بیالیس روپے چھہتر پیسے، برطانوی پانڈ تین روپے تینتیس پیسے اضافے سے ایک سو انہتر روپے تیس پیسے پر پہنچ گیا۔ سوئس فرانک تین روپے اکیس پیسے، آسٹریلین ڈالر دو روپے بیالیس پیسے،نیوزی لینڈ ڈالر دو روپے اٹھانوے پیسے مہنگا ہوا۔