کاروبار میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 20814 پوائنٹس پر بند

KSE

KSE

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹا ک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے میں تیزی کا سلسلہ اس ہفتے کے آغاز میں بھی بر قرار رہا اور 277 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 20814 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اسٹاک مارکیٹ آج بھی اپنے عروج پر رہی اور 277 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20814 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج تقریبا 34 کڑور شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں موجود سیمنٹ اور پیٹرولیم کے شعبوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ رہا۔ ماہرین کے مطابق اسٹا ک مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئندہ آنے والی نئی حکومت سے کاروباری طبقے کو فرو غ ملنے کی توقعات ہے۔