کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر شیئر بازار میں مثبت رحجان دیکھا گیا ، انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر 150 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنیوں کے اچھے نتائج اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بہتری سے مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی انویسٹرز فی الوقت مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے کترا رہے ہیں ، رواں ماہ کے آغاز اب تک عالمی انویسٹرز نے 2 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے ہیں۔