آمدورفت میں گھنٹوں تاخیر

Trains

Trains

لاہور (جیوڈیسک) ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں۔

عوام ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے، بزنس ایکسپریس 9 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 13 گھنٹے اور خیبر میل 2 گھنٹے لیٹ پہنچی۔