کے ایس سی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ عید کی چھٹیوں سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دینے کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔

ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 791 پوائنٹس تک گر گیا تاہم بعد میں ریکوری کے باعث مارکیٹ کا اختتام 22 ہزار 3 سو ایک پوائنٹس پر ہوا۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔