کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔ مارکیٹ کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا تاہم فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔
بینکنگ ، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو چوبیس پوائنٹس کمی سے بیس ہزار نو سو اٹھاون پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پچیس کروڑ ستاون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔