کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1245 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا، کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1 ہزار 245 پوائنٹس بڑھ گیا۔ سرمایا کاروں نے حکومت مخالف تحریکوں اور ریلی کو رد کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں جم کرخریداری کی۔
ایک ہفتے کے دوران غیرملکی سرمایا کاروں نے 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، جمعے کے آخری روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 597 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیرملکی سرمایا کار مختلف کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں بڑھ جڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔