کراچی (جیوڈیسک) عید کے بعد پہلے کاروباری ہفتے میں روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پچیس جولائی سے آٹھ اگست کے دوران روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں بتیس پیسے، برطانوی پائونڈ کے مقابلے میں ایک روپیہ انتالیس پیسے، آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے انتیس پیسے، برازیلین ریئل کے مقابلے میں روپے چھیالیس پیسے، ترکش لیرا کے مقابلے میں ایک روپے تریسٹھ پیسے اور نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں اڑسٹھ پیسے بڑھ گئی۔
تاہم اس دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیرہ پیسے، چائنیز یوآن کے مقابلے میں گیارہ پیسے اور عرب امارات درہم کے مقابلے میں تین پیسے کم ہوئی۔