کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران با بر مارکیٹ لانڈھی کے الیکشن 2015-17ء کے لئے تاجر اتحاد پینل کے نامزد صدارتی اُمیدوار شوکت علی اور جنرل سیکریٹری سید راشد علی شاہ نے الیکشن مہم کے دوران تاجر برادری کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر اتحاد پینل کا مشن بلا امتیاز بے لوث تاجر برادری کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم جھوٹے وعدے پر فریب نعرے اور دعوے کے برعکس اپنے نیک ارادوں اور عملی کام کے ذریعے صبح نو کا آغاز کرینگے 9سال تک قابض مد مقابل پینل کو تاجر اپنے جمہوری عمل وٹوں کے قوت سے مسترد کرکے تاجر برادی کی نمائندہ مخلص اور تاجر دوست قیادت کو کامیاب بنا کر بابر مارکیٹ کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔
تاجر اتحاد پینل کے عہدیداروں نے کہاکہ انجمن تاجران با بر مارکیٹ کے تاجر برادری 23 مارچ کو ستارے کے نشان پر مہر ثبت کرکے تاجر اتحاد پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اس موقع پر تاجر اتحاد پینل با بر مارکیٹ کے سنیئر نائب صدر حبیب احمد خان ،سنیئر جاوئنٹ سیکریٹری محمد خالد انصاری ،نائب صدور محمد قاسم ،حسن طارق انصاری ،خزانچی الیاس احمد جوائنٹ سیکریٹریز ندیم خان ،عبدالغفار قریشی ،محمد شفیق ،انفارمیشن سیکریٹری ساجد خان عطاری اور آفس سیکریٹری عمران احمد وارثی اور دیگر بھی موجود تھے۔