معروف تاجر اور سیکریٹری ہیلپ آرگنائزیشن حسین احمد کی تحفظ کی اپیل

Appeal

Appeal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر اور سیکریٹری جنرل ہیلپ آرگنائزیشن حسین احمد شانگلہ پاری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے محمد اسلم نامی شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد اسلم نے میری دکان سے دو سے تین مرتبہ نقد سریا خریدا اور پھر 7 لاکھ روپے کا سریا لیتے وقت چیک دے دیئے ۔ مگر وہ تمام چیکس باؤنس ہو گئے۔ جس کے بعد میں نے مسلسل رقم کا تقاضہ کیا جس پر محمداسلم نے مجھے اغواء کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ جس پر میں نے محمد اسلم کے خلاف تھانہ گذری میں ایف آئی آر نمبر 291/15 درج کرادی ہے۔

کیونکہ محمد اسلم نامی شخص کے جرائم پیشہ افرادسے رابطے ہیں اور وہ اس نے مجھ پہلے بھی مارکیٹ کے متعددسریااسپلائرزسے کروڑوں روپے کافراڈکیااوررقم کے تقاضے پرانہیں جان سے مارنے کی دہمکیاں اوران پرمقدمات بھی درج کرائے۔۔اس ساری صورتحال کے بعدمیں اور میری فیملی شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس شخص کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔