لیہ ( نامہ نگار ) سلاٹر ہاؤس لیہ میں قصابوں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ قصابوں کو لائسنسوں کے اجراء کا عمل سرعت سے مکمل کیا جا رہا ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے مطالبات کے لئے قصابوں کے کیمپ میں آکر ان کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد کہی۔
صدر انجمن تاجران واحد بخش با روی ،صدر قصابا ں چوہدری عبدالرزاق بھی ہمر اہ تھے۔ اس مو قع پر قصابو ں نے سلا ٹر ہا ؤ س میں فراہمی آب ، بجلی نہ ہو نے کی صورت میں جنر یٹر کی سہولت اور لائسنسوں کی جلد فراہمی ایسے مطالبات پیش کیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ای ڈی او زراعت ظفراللہ سندھو ، ٹی ایم او محمد انور بیگ سے تفصیلی گفتگو کے بعد عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔
قصابوں نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد چانڈیہ سے بات چیت کے بعد ہڑتا ل ختم کرنے کا اعلان کیا اور حکو متی ہدایات کی روشنی میں حفظان صحت کے اصولو ں کے مطا بق معیاری گوشت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔