ضمنی انتحابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن

Anthabat

Anthabat

لاہور (جیوڈیسک) ضمنی انتحابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔ لاہور میں ضمنی انتحابات کے لیے کل چار نشستیں ہیں جس میں ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔حلقہ این اے ایک سو انتیس سے مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان، سردار عمر عادل، اور حاجی شریف، ڈاکٹر امبر شہزادہ، اور تحریک انصاف کے منشا سند ھو۔

پی پی ایک سو بیالیس سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق ،اور جمیل شریف، پی پی ایک سو پچاس سے حافظ صفوان اور زاہد عتیق جبکہ پی پی ایک سو اکسٹھ سے رانا عمران حیدر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ اسی حوالے سے امیدواروں کے پاس آج کاغذاتی نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے جس کے بعد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا۔