ضمنی انتخابات : اے این پی اور جے یوآئی ف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈ لاک

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ڈیڈلاک پیدا ہو گیا۔ جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا تھا ہوا تھا کہ جس پارٹی نے سیٹ خالی کی ہے وہ اسی جماعت کو دی جائے گی۔ جے یو آئی کے اکرم درانی اور اے این پی کے غلام بلور کے درمیان اس حوالے سے مزید مذاکرات ہوئے۔

تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان پی کے 27 کی نشست پرڈیڈ لاک پیدا ہو گیا۔ یہ نشست آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے عمران مہمند کے بم دھماکے میں شہید ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔

ضمنی انتخابات میں ان کے بھائی جمشید مہمند حصہ لے رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے طے شدہ فارمولے کے تحت شہید ایم پی اے کے بھائی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تاہم جے یو آئی اس نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ غلام احمد بلور نے اس نشست کے حوالے پارٹی کی حتمی رائے لینے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔