بہ تسلیمات ضلعی دفتر اطلاعات جھنگ
Posted on March 30, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
جھنگ (محمد شفاکت علی) ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اقدامات سے عوام کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولیوں کی مانیٹرنگ کی وجہ سے عملی طور پر بہتری واقع ہوئی ہے اور اسکے ساتھ کاشتکاروں اور فروخت کندگان کے مسائل کوبھی حل کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سبزیات و پھلوں کی فروخت کی بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا اور کاشتکاروں و فروخت کندگان سے اُنہیں درپیش مسائل کے حوالہ سے اُن سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی او نے محکمہ زراعت و مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے صفائی ستھرائی کی کمزور صورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے افسران کو اس امرپر فوری توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صبح بولی کے وقت سبز منڈیوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیںاور روزانہ کی بنیاد پر صبح آٹھ بجے تک پھڑیوں، دکانداروںاور دستی ریڑھی بانوں کو پرائس لسٹیں مہیا کی جائیں تاکہ صارفین کو مقررہ نرخوں کے مطابق پھل و سبزیات کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کئے گئے سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ بازاروں سے گزرنے والی ٹریفک پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی شر پسند اپنے باپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوںنے پھڑیوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ دکانداروں کو مقررہ ریٹ پر پھل سبزیات فروخت کریں اورسبز منڈی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات سے گریز کریں انہوںنے اس دوران مختلف سبزیات اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیااور کاشتکاروں و آڑھتیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔