ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے میں ناکام رہا، فافن

Fafen

Fafen

اسلام آباد (جیوڈیسک) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی الیکشن کے دوران 67 پولنگ اسٹیشنز کے قریب سیاسی جماعتوں کے کیمپس قائم تھے۔

تین مردانہ اور 2 خواتین کے پولنگ اسٹیشن پولنگ اسکیم کے مطابق نہیں تھے۔فافن کا کہنا ہے کہ 74 پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار ووٹرز کے شناختی کارڈز چیک نہیں کر رہے تھے۔