ضمنی انتخابات والے حلقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، جسٹس مشیر عالم

Justice Mushir Alam

Justice Mushir Alam

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے ہدایت کی ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران متعلقہ اضلاع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن سیل کے دورے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فوجی جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی اور ضمنی الیکشن کے روز تمام جوڈیشل عدالتیں فعال رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے دوران تمام متعلقہ حلقوں میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، بجلی کے تعطل کی صورت میں روشنی کے متبادل انتظامات ہوں گے۔