کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں ضمنی انتخاب میں چار دن باقی رہ گئے ہیں، ضمنی الیکشن کے لئے 42 حلقوں میں میدان سجے گا۔ کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 22 اگست کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ ضمنی الیکشن کمیشن میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خط بھی تحریر کر دیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 254 ، پی ایس 95 کی پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات ہوگی جبکہ پی ایس 103 کے پولنگ اسٹیشنوں پر بھی فوج تعینات ہو گی۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ان پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بھی فوجی جوان تعینات ہوں گے۔
حکومت پنجاب نے بھی ضمنی انتخابات کے دن 12 اضلاع میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جس کا صوبائی حکومت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اضلاع میں ضلعی دفاتر بند ہوں گے جبکہ صوبائی سیکریٹریٹ اور صوبائی دفاتر کھلے رہیں گے۔