ضمنی انتخابات : پولنگ اسٹیشنز پرفوج لگائی جائے، اعجاز چودھری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں الیکشن نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی پری پول رگنگ کے منصوبے کا نوٹس لے۔