تھرپارکر (اصل میڈیا ڈیسک) تھرپارکر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
318 پولنگ اسٹیشنز میں سے 217 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ 84 ہزار 716 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں 36 ہزار 497 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہزاروں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے سے بیلٹ باکسز جل گئے اور پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے پولیس پر گڑبڑ کرنے کا الزام لگایا تاہم پولیس نے کہاکہ آگ حادثاتی طور پر لگی اور بیلٹ پیپرز محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ این اے 221 کی نشست پیپلزپارٹی کے پیر نورمحمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ اورپی ٹٰی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار مقابل ہیں۔