اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی، مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو اسلام آباد میں ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے بیالیس حلقوں میں پانچ سو سینتیس امیدوار مد مقابل ہیں،پنجاب کی پندرہ نشستوں کیلئے ایک سو اسی، قومی اسمبلی کی سولہ نشستوں کیلئے دو سو سولہ امیدوار مد مقابل ہیں۔
خیبر پختونخواہ کی چار نشستوں کیلئے ستائیس امیدوار جبکہ بلوچستان کی تین نشستوں کیلئے بتیس امیدوار میدان میں ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے اڑتالیس میں انجم عقیل خان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔