پاکستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ این اے 48 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینا میری ذاتی خواہش نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں ایک افطار پارٹی کے دوران اے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ انجم عقیل میرے بھائیوں جیسا ہے، میرے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انجم عقیل پر کوئی دبا نہیں ہے۔
پارٹی پالیسی اور ڈسپلن پر عمل کرتے ہوئے انجم عقیل کی بجائے انتخابات کے لئے انہیں نامزد کیا جا رہا ہے جو پارٹی مشاورت کے بعد طے پایا ہے۔ صدارتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بچوں کی طرح سلوک کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ نواز معاملات خراب نہیں کرنا چاہتی۔ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ان کے ساتھ بہتر تعلقات جمہوری روایا ت کی فتح ہے۔