ضمنی انتخابات : ن لیگ کا این اے 48 سے حنیف عباسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے اڑتالیس سے حنیف عباسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد حنیف عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے اڑتالیس کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے حنیف عباسی کو انجم عقیل کو قائل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جوعام انتخابات میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے۔ این اے اڑتالیس کی نشست تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے خالی کی تھی۔