ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

Notification

Notification

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اٹھارہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ این اے ون پشاور سے غلام احمد بلور، این اے تیرہ صوابی سے عاقب اللہ، این اے اڑسٹھ سرگودھا سے سردار محمد شفقت حیات، این اے اکہتر میانوالی سے عبید اللہ خان، این اے تریاسی فیصل آباد سے عبد المنان، این اے دو سوپینتیس سانگھڑ سے شازیہ مری، این اے دو سو سینتیس ٹھٹھہ سے شمس النسا، این اے دو سو چون کراچی سے محمد علی راشد، این اے دو سوباسٹھ قلعہ عبد اللہ سے عبد القادر ودان کامیاب قرار دئے گئے۔

جبکہ بلوچستان اسمبلی پی بی انتیس نصیر آباد سے حاجی محمد خان، پی بی بتیس کچی نوابزادہ طارق مگسی، پی بی چوالیس لسبیلہ سے پرنس احمد علی کامیاب قرار پائے، خیبر پختونخوا اسمبلی پی کے تئیس مردان سے احمد خان بہادر، پی کے ستائیس مردان سے جمشید خان، پی کے بیالیس ہنگو سے شاہ فیصل خان اور پی کے ستر بنوں سے اعظم خان درانی کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی ایک سو تریانوے اوکاڑہ سے میاں خرم جہانگیر اور پی پی دو سودس لودھراں سے محمد زبیر خان کی کامیابی کے نوٹفکیشن جاری کئے گئے۔