اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 41 حلقوں میں آج ضمنی انتخابات ہوئے جس کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، پی پی 247 راجن پور سے ن لیگ کے عبدالقادر محمود، این اے 68 سے شفقت بلوچ جبکہ پی بی 29 نصیر آباد سے ن لیگ کے محمد خان لہڑی کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل ہے۔
جیو نیوز کو موصولہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 68 کے پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق شفقت بلوچ 98 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے حریف نذیر صوبی کو 36 ووٹ ملے ہیں، پی پی 247 راجن پور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالقادر محمود 791 ووٹ لے کر برتری لئے ہوئے ان کے حریف علی رضا دریشک نے 736 ووٹ لئے ہیں۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 29 نصیر آباد کے غیر حتمی اور غیر سرکاری موصولہ نتیجے کے مطابق مسلم لیگ نواز کے محمد خان لہڑی 185 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار امیر عمرانی 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔