ضمنی انتخابات میں کامیابی، پیپلز پارٹی کا بلاول ہاوس کراچی میں جشن

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی بھر پور کامیابی کی خوشی میں کراچی میں بلاول ہاوس کے باہر جیالوں نے جشن منایا اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحت منائے گئے۔

جشن فتح میں میں بڑی تعداد میں جیالے شریک ہوئے اور ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر بھر پور جشن منایا۔ پارٹی نغموں کے اوپر رقص کیا اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور صو بائی وزرا نے بھی شر کت کی۔

جشن فتح کی تقریب میں کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پارٹی نغمے اور لوگ گیت گا کر جیالوں کا جوش خوب بڑھایا۔ تقریب کے دوران کی گئی شاندار آتش بازی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔