زیر علاج تھلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات دیئے، شاہ فیصل کالونی

کراچی : انجمن جانثارانِ شمع رسالت کراچی کے 7 ویں یوم تشکیل کے سلسلے میں انجمن کے صدر کی ہدایت پر کارکنان و ہمدردوں نے المصطفیٰ ویلفیئر سینٹر شاہ فیصل کالونی کے زیر علاج تھلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات دیئے اس موقع پر صدر انجمن جانثارانِ شمع رسالت سید حماد حسین نے کہاکہ نوجوان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تاکہ ملک اور ملت اسلامیہ کی خدمت کی جا سکے نائب صدر عمیر احمد صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انجمن جانثاران ِ شمع رسالت دینی کاموں کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لے رہی ہے بعد ازاں جشن تشکیل انجمن کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی میں میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جس میں کثیر تعداد میںکارکنان اور ہمدردوں اور عوام نے شرکت کی محفل میلاد میں ملک کے معروف ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم محمد فرقان شیخ عطاری، محمد ریحان، طاہر قادری، محمد معظم اور شہروز قادری نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی اس موقع پر احمد رضا عطاری نے خصوصی دعاء کی۔